ساہیوال: نواحی گاؤں‌کا26 سالہ نوجوان قتل

ساہیوال (بیورورپورٹ) نواحی گاؤں میں 26سالہ نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا‘ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 78/5-L کارہائشی 26سالہ نوجوان ذوالقرنین گزشتہ شام سے لاپتہ اور موبائل فون بند تھا جس کی صبح کے وقت گاؤں کے قبرستان سے نعش ملی ہے۔ مقتول کے سر اور کمر میں گولیاں لگی ہیں اور نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کیاہے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول ایک پرائیویٹ سکول میں کلرک تھا جس کی 5/6ماہ قبل گاؤں ہی منگنی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں