ساہیوال: مختلف وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی لوٹ لی گئی

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتیں ‘نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور کار لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 97/9-L کے قریب ہوئی یہاں خالد حسین اپنی موٹرسائیکل پر شہر سے واپس اپنے گھر 79/5-L جارہاتھاکہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پیچھے سے آکر گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘6 لاکھ 23ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات 90/9-Lمیںہو ئی یہاںگلزار احمد اپنی کار نمبر ی15- 2111/FSH مسجد کے باہر کھڑی کرکے نماز پڑھنے گیا واپس آیاتو نامعلوم ملزمان کار لیکر فرارہوچکاتھا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں