جھال رو ڈپرسٹریٹ لائٹس خراب، شہری پریشان

ساہیوال (بیورورپورٹ) جھال رو ڈپر سٹریٹ لائٹس کے پولز میں ٹرالی کی ٹکر سے سٹریٹ لائٹس خراب ‘ اندھیرا ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جھال روڈ پر گنے سے لوڈ تیز رفتارٹرالی سٹریٹ لائٹس کے پولز سے ٹکرا گئی جس سے بجلی کی تاریں آپس میں ٹکرانے سے متعدد پولز کی لائٹس خراب ہو گئیںجنہیں ابھی تک مرمت نہیں کیا گیا جس کے باعث رات کے وقت سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے راہگیروںکو دشواری کا سامنا کرناپڑتاہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کاروبار زندگی سے فارغ ہوکر جب رات کو گھر جاتے ہیں تو سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے مذکورہ روڈ خوف کا منظر پیش کرتا ہے ۔ انہوںنے کمشنر ‘ڈپٹی کمشنر اور سٹی میئر سے سٹریٹ لائٹ چالو کرانے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں