پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مطالعہ پاکستان میں مضحکہ خیز مواد شامل کر دیا

ساہیوال(ویب ڈیسک)پنجاب میں تعلیم کے نام پر جو تجربات کیے جا رہے اس سے سب واقف ہیں مگر دوسری جماعت کی اسلامیات میں متنازعہ مواد کی اشاعت کے بعد اب پنجاب ٹیکسٹ بک بور ڈ کا ایک ایسا کارنامہ منظر عام پر آیا ہے جس سے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے.پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان میں آبادی میں اضافے کی وجوہات میں جو وجوہات لکھی گئیں ہیں وہ انتہائی نازیبا ہیں۔مضحکہ خیز مواد کی اشاعت سے عوام میں اشتعال پایا جا رہا ہے.
مثال کے طور پرچھوٹی عمر میں شادی: کے عنوان تلے لکھا ہے کہ گرم موسم کی وجہ سے بلوغت پہلے آجاتی ہے شادی ہوجاتی ہے اور بچے زیادہ ہوتے ہیں۔
غربت:
غربت کو آبادی میں اضافے کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غربت کی وجہ سے تفریح کے مواقع نہیں ملتے اس لیے بیوی کو تفریح سمجھتے ہیں اور بچوں کی تعداد زیادہ ہوجاتی ہے۔ کم سن بچوں کو ایسا مواد پڑھا کر پنجاب بک بورڈ نے علمیت کی جو مثال پیش کی ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی.
ملاحظہ کریں کتاب میں موجود مذکورہ موادکا عکس

اپنا تبصرہ بھیجیں