اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے، سب سے زیادہ پیسہ سندھ کے لوگوں کا چوری ہو کر باہر گیا ہے۔حکمرانوں اور وڈیروں نے سندھی عوام کو ہمیشہ بے وقوف بنایا ہے.اپنے ایک ویڈیو بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے، سندھ میں ہی سب سے زیادہ پیسہ چوری ہوکر باہر گیا ہے، وہ سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے سیہون میں ایک اہم پیغام دیں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ میں ظلم ہے، لاقانونیت ہے، چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں دیا جاتا، وہ سندھ کے لوگوں کو اپنا پیغام سنانے 22 اکتوبر کو سہیون آ رہے ہیں۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments