ساہیوال: پسند کی شادی میں ناکامی پرطالبہ نے خودکشی کر لی

ساہیوال( نمائندہ خصوصی) ساہیوال کے نواحی گاؤں 5/11-Lمیں سال اول کی طالبہ رضیہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق رضیہ نامی لڑکی کسی نوجوان سے محبت کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی، نوجوان کے رشتہ بھیجنے پر رضیہ کے والدین نے انکار کر دیا جس بنا پر دلبرداشتہ ہو کر رضیہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ ورثا اسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لے آئے مگر وہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں