منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے

ساہیوال (بیور ورپورٹ) منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے‘ 2710گرام چرس‘108گرام ہیروئن اور 2100روپے نقدی وٹک برآمد‘2ملزمان گرفتار۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران نواحی گاؤں 76/5-Rمیں نامور منشیات فروش امدا د حسین عرف کاٹھیا کو چرس اور ہیروئن فروخت کرتے ہوئے گرفتارکرک اس کے قبضہ سے 2560گرام چرس‘108گرام ہیروئن اور 2100روپے نقدی وٹک برآمد کرلی۔پولیس نے مال منڈی چوک میں مقصو داحمد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 150گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں