چیچہ وطنی: 8 اپریل،گئو شالہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کی مقامی سماجی تنظیم تحریک احساس کے زیر اہتمام 8 اپریل کو محلہ گئو شالہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا. میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی کے علاوہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ کرے گی. اس کیمپ میں تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی جبکہ مختلف ٹیسٹ بھی فری کیے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں