بدکرداری کے شبہ پر سسر نے بہو پر چھریاں چلا دیں

ساہیوال(بیورورپورٹ)بدکرداری کے شبہ پر سسر نے چھریاں مار کر اپنی بہو کو شدید زخمی کردیا ‘ خاتون ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں داخل ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 100/9-Lمیں گل شیر کی بیوی اﷲ معافی پر گل شیر کے والد رمضان چوکیدار کو اس کے کردار پر شک تھا اور وہ اپنے آشنا سے فرار ہو جاتی تھی ۔ اسی رنج میں رمضان چوکیدار وغیرہ نے اﷲ معافی کو پکڑ کر چھریوں کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ ریسکیو 1122نے اطلاع ملنے پر زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر وہ موت و حیات کی کشمکش میں زیر علاج ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں