نواز شریف کا جرم لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے: سعد رفیق

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ یہ سلوک پہلی بار نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی سزا مل رہی ہے، جو ملک کو آگے لے کر جائے گا، اس کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم ناانصافی کے نظام کا سامنا کر رہے ہیں اور کیا بھی جائے گا، انہیں عدالتوں سے نااہل کیا گیا اور سزائیں دی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی اہلیہ کی بیماری کا بھی خیال نہیں کیاگیاجبکہ انہیں اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب باربارلندن جانا پڑتاہے، یہ نواز شریف کے ساتھ سخت زیادتی ہےاور یہ ا ن کے ساتھ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب لیگی رہنما مشاہداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے پر نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہےاور ہم انصاف کی تلاش میں نکلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں