استغفار ___ہندوستان میں 11 ماہ کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) جنسی زیادتیوں کے حوالے سے شہرت کے حامل ہمسایہ ملک بھارت کے دارلحکومت میں قیامت خیز واقعہ منظر عام پر آیا ہے. نئی دہلی میں 11 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی معاشرے میں درندگی کا عنصر بے حد بڑھ چکا ہے۔ روزمرہ ریپ کیسز کے باعث بھارت کو اب ہندوستان کی بجائے جنسی درندوں کی سرزمین کہا جانے لگا ہے۔ اب ایک خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کے دل دہلا کر رکھ دیا ہے۔
بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں 11 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔11 ماہ کی بچی کو 36 سالہ مزدور نے 2 گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بچی کو جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کو ہسپتال میں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے تاہم اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ جبکہ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں