این اے 120 : ن لیگ کے کارکن پولنگ سے قبل جھگڑ ےکا شکار

لاہور: ماڈل ٹاؤن لاہور میں این اے 120 کی پولنگ کے سلسلہ میں حکمت عملی وضع کرنے کے لیے ہونے والی میٹنگ میں مسلم لیگ ن کے کارکن آپس میں دست و گریبان ہو گئے. بچ بچاؤ کے لیے کیپٹن صفدر کو منظر عام پر آنا پڑا- ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والی ایک میٹنگ میں کیپٹن صفدر اور حمزہ شہباز کے حماہتی معمولی بات پر آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کے گریبان چاک کر دیئے. لڑائی اتنی شدید تھی کہ کیپٹن صفدر کو معاملات سلجھانے کے لیے میدان میں اترنا پڑا. عینی شاہدین کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے کا بائیکاٹ کرنے اور ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکیاں دیں ہیں، تا ہم کیپٹن صفدر معاملات سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں