ساہیوال، قیوم ہسپتال سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری

ساہیوال(ایس این این) گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری۔سیکیورٹی کے باوجود نامعلوم چور ہسپتال کے مین سٹور کی مغربی جانب سے نقب لگا کر بڑی مقدار میں ادویات چرا کر لے گئے۔ ہسپتال انتظامیہ صبح تک لا علم رہی۔ ہسپتال عملے نے معاملہ دبانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال سے 3 ملین کی ادویات نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں