ساہیوال، بجلی چوری کا اشتہاری ملزم گرفتار

ساہیوال(ایس این این) پولیس فرید ٹاؤن نے بجلی چور اشتہاری مجرم طاہر مشتاق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے 2016میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سر کاری کوارٹر سے بجلی چوری کر تے محکمہ واپڈا کی ٹیم نے پکڑ لیا اور ملزم طاہر مشتاق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔جس کے بعد ملزم اشتہاری ہو گیا ۔ 2018 میں بجلی چوری کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم طاہر مشتاق کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری عدالت نے منسوخ کر دی تو مجرم پھر فرار ہوگیا۔ پولیس فرید ٹاؤن نے اشتہاری مجرم ہونے کے با وجود چار سال سے زائد عرصہ گرفتار نہ کیا۔اب محکمہ نے عدالت سے رجوع کیا تو عدالت کے حکم پر پولیس نے اشتہاری مجرم طاہر مشتاق کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کے خلاف ایک لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کا الزام ہے۔ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں