صدرکے پروٹوکول پر آواز اٹھانے پر 2 شہریوں کے خلاف مقدمات

کراچی(ایس این این )صدر مملکت کے وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف آواز اٹھانے پر شہریوں کے خلاف 2 مقدمات درج کر لئے گئے۔نئے پاکستان میں بھی شہریوں کو وی آئی پی موومنٹ اور ٹریفک کی بندش کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا۔کراچی میں گزشتہ شب صدرِ مملکت عارف علوی کی آمد و رفت کے لئے ٹریفک روک دی گئی۔ ایک شہری نے راستوں کی بندش کے خلاف آواز اٹھائی تو ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔یہ واقعہ ہفتے کی رات شارع فیصل پر کارساز کے مقام پر پیش آیا۔شہری نے موبائل فون سے وڈیو بناتے ہوئے ٹریفک کی بندش کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور دیگر افراد کو اکسانے کے امیںلزام مقدمہ بھی درج کرلیا۔صدر مملکت کے قافلے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں دوسرا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں فکس اٹ کے کارکنوں کیخلاف درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نرسری بس اسٹاپ کے قریب فکس اٹ کے کارکنوں نے پروٹوکول میں مداخلت کی۔ فکس اٹ کی شرٹس پہنے افراد اچانک سڑک پر آئے اور وی آئی پی موومنٹ سے روکی گئی ٹریفک کو نکالنے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں