ساہیوال: احترام رمضان آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی

ساہیوال (ایس این این ) احترام رمضان آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ‘روزہ خوروں کے لئے برگر جوس ‘نان ٹکی اور سموسوں والی دکانیں دوپہر سے قبل ہی کھلنے لگیں‘ شہریوں کامتعلقہ حکام سے روزہ خوروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں احترام رمضان المبارک آرڈیننس کی دھڑلے سے خلاف ورزی جاری ہے جس کا متعلقہ حکام نوٹس نہیں لے رہے۔ ہائی سٹریٹ اور جوس والی گلی میں جوس اور بر گر شاپس کی دکانیں کھلی ہیں جہاں ترپال اور قناتیں لگاکر روز ہ خوروں کے لئے سہولت فراہم کی گئی اور روزہ خور جوس اوربرگر کھاکر موجیں اڑارہے ہیں۔ بیری والاچوک میں نان ٹکی شاپ پرروزہ خورمزے لے رہے ہیں۔ پاکپتن بازار سے ملحقہ گلی مائی والی مسجد‘ چرچ روڈ پر روزہ خورو ں کے لئے سموسوں ‘پکوڑوں اور نان وغیرہ سے تواضع کاسلسلہ جاری ہے جبکہ لاری اڈوں کے قریب اورمختلف بازاروں میں بعض کھانے پینے کی دکانیں قناتیں لگاکر کھلی ہوئی ہیں اورکوئی بھی پوچھنے والانہیں ہے۔ جہاز گراؤنڈ میں بھی سموسے پکوڑے سر عام بک رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں. شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری طورپر روزہ خوری کے مراکز بند کرنے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں