ساہیوال ( ایس این این ) دھوکہ دہی سے ہزاروں من مونجی خرد برد کرنے والے 4افراد کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق مونجی کے بیو پاریوں اسماعیل ‘ افراہیم اور محمد خان وغیرہ4ملزمان نے ٹھٹھہ بہادر سنگھ ‘ٹبی جے سنگھ ‘موضع کرم بلوچ اور ‘50/G-D‘49/G-D‘48/G-Dاور قصبہ نورشاہ کے زمینداروں لیاقت علی‘ محمد اشرف ‘ مظہر بلال ‘مقبول احمد ‘ محمداقبال ‘محمدا سلم‘ محمداشرف ‘منظور احمد ‘غلام ‘اﷲ ودھایا اور علی رضا سے 9ہزار 364 من مونجی خرید کر خرد برد کرلی۔ ملزمان نے 100سے زائد زمینداروں کے ساتھ فراڈ کرتے ہوئے ان کی مونجی خرد برد کرلی۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ملزما ن کے خلاف ابتک 15مقدمات درج ہوچکے ہیں۔
