ساہیوال:‌ڈی ایچ کیو میں بلڈ پریشر کا آلہ خراب

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل یونٹ میں بلڈپریشر آلہ خراب‘ خراب آلہ سے ہی بلڈ پریشر چیک کئے جانے لگا‘ متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل یونٹ 2میں نرسیں سٹیھتو سکوپ کے بغیر مریضوں کا بلڈ پریشر چیک کرتی ہیں جبکہ بلڈ پریشر مشین کے کف بھی اکثر خراب ہوتاہے اور اسی طرح مریضوں کا بلڈ پریشر چیک کرکے چارٹ پر درج کیاجاتاہے۔ وارڈ میں ای سی جی مشین بھی خراب ہے اور مریضوں کی تسلی کے لئے ای سی جی کی جاتی ہے جس کا رزلٹ بھی درست نہیں۔ بعض مریضوں کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ بلڈ پریشر آلہ اور ای سی جی مشین کو فور ی درست کروایاجائے تاکہ مریضوں کا علاج معالجہ بہتر انداز میں ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں