ساہیوال:‌سیل شدہ میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات

ساہیوال(ایس این این) یوسف والہ پولیس نے چک 53/5.Lمیں سیل دو میڈیکل سٹورز کی سیل توڑ کر کاروبار شروع کر نے والے میڈیکل سٹورمالکان منظور اور طاہر علی کو گرفتار کر لیا۔ہیلتھ کئیر اتھارٹی پنجاب نے اشرف میڈیکل سٹور اور طاہر میڈیکل سٹور کو 3مئی کو قواعد و ظوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا تھا لیکن ملزمان نے سیل توڑ کر کاروبار شروع کر دیا ۔پولیس نے دو مقدمات 186,188 ت پ درج کر کے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا اور دونوں میڈیکل سٹور دوبارہ سیل کر دئیےگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں