ساہیوال:‌تعلیمی بورڈ کے آفس سے موٹر سائیکل چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ)چوری کی مختلف وارداتیں ‘ نامعلوم و نامزد ملزمان موٹرسائیکل ‘ نقدی اوربکریاں وغیرہ لے اڑے ۔ چوری کی واردات سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے احتشام علی کی موٹرسائیکل نمبری 2550/OKNمالیتی 58ہزار روپے بورڈ کے باہر سے چرالی ۔ دیگر وارداتوں پاکپتن چوک میں بلال وغیرہ 2ملزمان نے ولید الطاف حسین کی نقدی 1لاکھ 73ہزار روپے اور 63/GDمیں اقبال وغیرہ 2ملزمان نے نذر محمد کے احاطہ سے بکرا و بکری مالیتی 53ہزار روپے چرالی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں