پاکستانی جوان کو کچلنے والے امریکی کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(ایس این این )ایف آئی اے نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے اسلام آباد کی شاہراہ پر نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی فضائیہ کا خصوصی سی 130 طیارہ امریکی سفارت خانے میں تعینات ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو لے جانے کے لیے نور خان ایئر بیس راولپنڈی پر کئی گھنٹے تک موجود رہا۔ تاہم پاکستانی حکام نے کرنل جوزف کو پاکستان سے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ امریکی طیارہ کرنل جوزف کو لیے بغیر لوٹ گیا۔کرنل جوزف کو پاکستانی حکام نے بلیک لسٹ کر رکھا ہے. ایف آئی کی جانب سے وزارت خارجہ سے رابطے پر وزارت کی جانب سے سختی سی کہا گیا کہ کرنل جوزف کو امریکہ نہ جانے دیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں