لاہور(خبرنگار) تحر ےک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی موجودگی میں جہا نگیر خان ترین اور علیم خان کے سیکورٹی گارڈز نے پارٹی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا‘سیکورٹی گارڈز مکوں‘تھپڑوں ‘گھونسوں کا آزادانہ استعمال کرتے رہے ‘
گارڈ ز کے تشدد کے خلاف وہاں موجودہ بعض کارکنان نے “جہازگروپ” نامنظور کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز جب تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان چیئر مین سیکرٹیریٹ پہنچے تو اسی موقع پر پارٹی کے کچھ کارکنان نے انکے ساتھ اندر جانے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود جہانگیر خان ترین اور علیم کان کے کارکنوں نے انکو روک لیااور کارکنوں کے ساتھ تلخ کلامی شروع ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور دونوں قائدین کے گارڈ ز نے کارکنوں کو پکڑ کر ان کو5منٹ سے زائد تک تشدد کا نشانہ بنایا اور انھیں غلیظ گالیاں بھی دیں جسکے بعد ‘گارڈ ز کے تشدد کے خلاف وہاں موجودہ بعض کارکنان نے “جہازگروپ” نامنظور کے نعرے بھی لگائے تاہم گارڈز نے تمام کارکنوں کو باہر نکال دیا۔
Load/Hide Comments