ساہیوال: چیچہ وطنی کا شخص ٹرین سے گر کر جاں بحق

ساہیوال( بیور ورپورٹ) ٹرین سے گرنے والا 60سالہ شخص موقع پرہی جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس ٹرین جب ساہیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی توٹرین کے دروازے میں کھڑا 60سالہ چیچہ وطنی کا رہائشی عبدالمنان اچانک نیچے گرگیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پرپہنچی لیکن عبدالمنان دم توڑچکاتھا۔ ریلوے پولیس نے مذکورہ شخص کی لاش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں