اساتذہ یونین کاخود ساختہ صحافی شفقت بھگیلا کے خلاف احتجاج

ساہیوال( ایس این این) شفقت بھگیلا نامی نام نہاد اور خود ساختہ صحافی کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں. چند نام نہاد غیر تعلیم یافتہ انگوٹھا چھاپ صحافی مختلف حیلے بہانوں سے محکمہ ایجوکیشن کے افسران اور اساتذہ کو بلیک میل کر رہے ہیں. شفقت بھگیلا کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں. محکمہ تعلیم کے دفاتر میں اس کے داخلے پر پابندی خوش آئند قدم ہے. اگر اس کو ایجوکیشن آفس میں دوبارہ داخلے کی اجازت دی گئی اور پابندی ختم کی گئی تو پنجاب ٹیچر یونین اور یونائٹیڈ ٹیچر کونسل بھر پور احتجاج کرے گی اور اس کے خلاف ہر ممکن حکمت عملی اپنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اللہ بخش قیصر مرکزی صدر پنجاب وحید مراد یوسفی، سیئنرنائب صدرپنجاب ، منیر حسین انجم ضلعی صدر ،منظورحسین کھیڑا سینئر نائب صدرحافظ عبدالمنان شاہین جنرل سیکرٹری ،مقبول کمیا نہ نائب صدر ملک طارق سعیدچیچہ وطنی، محمد افضل نائب صدر بلدیہ شاہد تبسم نا ئب صدر اقلیتی ونگ وعہدہ داران نے اپنے ایک بیان میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ شفقت بھگیلا مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے درخواست بازی کر کے اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کو بلیک میل کرتا رہا ہے. نام نہاد صحافی انگوٹھا چھاپ اور ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور اپنے ساتھیوں سے مل کر اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں