اپوزیشن نے بجٹ مسترد کر دیا

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وفاقی بجٹ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کے پاس بجٹ پیش کرنے کا حق نہیں تھا کیونکہ حکومت کی مدت ختم ہونے میں ایک ماہ رہ گیا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے اپنے دور سے آگے پورے سال کا بجٹ پیش کردیاہم اس غیر آئینی اقدام میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ کے دو حصے ہیں، ریوینیو تو ٹھیک ہے لیکن اخراجات کی منظوری غیر آئینی ہے اس غیر آئینی بجٹ کو نامنظور کرتے ہوئے ہم مسترد کرتے ہیں، اگر مینڈیٹ کا احترام نہ کیا جائے تو حالات ایسے رخُ پر چلے جائیں گے جہاں سے واپس آنا مشکل ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں