ساہیوال: شادی شدہ خاتون اور 15 سالہ لڑکی کی خود کشی

ساہیوال(ایس این این )گھریلو تنا زعہ پر ایک شادی شدہ عورت اور 15سالہ لڑ کی نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔چک 86/6Rمیں محمد زبیر دوکاندار کی بیوی شمیم اختر کا معمولی بات پر خاوند سے جھگڑا ہو گیا جس پر شمیم اختر نے زہر پی لیا اور بے ہوش ہو گئی جسے فوری سول ہسپتال لایا گیا مگر وہ ایمر جنسی میں دم توڑ گئی۔نواحی گاؤں 55۔بارہ ایل کے محمد سلیم کی 15سالہ بیٹی مصباح کا والدین سے گھریلو مسئلہ پر جھگڑا ہو گیا جس پر مصباح نے گھر میں پڑی ہوئی زہریلی دوا کالا پتھر پانی میں ملا کر پی لی اور بے ہوشی کی حالت میں گر گئی جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ ایمر جنسی میں ہی دم توڑ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں