کوئٹہ میں 3 خود کش دھماکے، 6 اہل کار شہید

کوئٹہ(ایس این این) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے دروان 3 مبینہ خود کش حملوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے .جوابی فائرنگ میں 2 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملے ہوئے، ان حملوں میں ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں حملہ آور مارے گئے، مارے جانے والے بمبار ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔حملہ آوروں کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 6 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں