ساہیوال:‌ندیم کامران کے بیٹے سمیت دو افراد لٹ گئے

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی ‘موبائل فون اوربھینسیں چھین کر فرار ‘مقدمات درج ۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 59/GDمیں ہوئی یہاںصوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے بیٹے ملک قاسم ندیم کا سیل مین دن کے 2بجے ایک موبائل فون کی سیل کی رقم لیکر موٹر سائیکل پر بہادر شاہ سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی 4لاکھ 70ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات 44/5-Lمیں ہوئی یہاں فیاض احمد اپنے احاطہ میں سویا ہوا تھا کہ وقاص وغیرہ 4ملزمان احاطہ میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر 3بھینسیں ‘نقدی اورموبائل کل مالیتی 6لاکھ 65ہزار روپے چھین کر لے گئے تلاش پر 2بھینسیں برآمد ہوئیں ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں