ساہیوال:‌لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان چوری

ساہیوال( بیورورپورٹ)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان لاکھوں روپے کی نقدی ‘سگریٹ پرفیوم ‘پمپ پنکھا اور بھینس لے اڑے ۔ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 86/6Rمیں ہوئی یہاں چوہدری اشرف کی دکان پر 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار نوجوان آئے اورگن پوائنٹ پر نقدی ‘ سگریٹ اورپرفیوم وغیرہ مالیتی 70ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ چوری کی وارداتوں 56/GDمیں لیاقت وغیرہ 14ملزمان نے سرفراز کے گھر کی چاردیواری گرا کر گھریلو سامان پمپ پنکھا اور چارپائیاں وغیرہ مالیتی 50ہزار روپے اور موضع عیدل میں منظور وغیرہ 6ملزمان نے محمدزمان خان کے احاطہ مویشیاں کے تالے توڑ کر بھینس مالیتی 2لاکھ روپے چراکرلے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں