چیچہ وطنی: 22 سالہ اوباش کی 6 سالہ بچے سے بد فعلی

چیچیہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کے تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود میں6سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیل کے مطابق چک 52بارہ ایل میں 22سالہ ملزم بلاول نے 6سالہ بچے عبداللہ کو کھیتوں میں لے جا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کے شور مچانے پر ملزم بچے کو کھیتوں میں خون میں لت پت چھوڑ کر فرارہوگیا۔ملزم بلاول کو بچانے کیلئے پولیس پر سیاسی پریشر ڈالا جارہا ہے ۔پولیس نے بچے کا میڈیکل ٹیسٹ بھی تاخیر سے کروایا. متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے مطابق بچے کے ورثا ہمارے پاس وقوعے کے تین روز بعد آئے.،ابتدائی میڈیکل میں بد فعلی ، زیادتی کے شواہد موجود نہ ہیں سوموار کو ڈی این اے فرانزک رپورٹ کیلئے بھیجیں گے اور اصل حقائق سامنے آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں