ساہیوال: 40 ہزار لٹر بھرا ٹینکر الٹ گیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)آئل ٹینکر ڈرائیور کی غفلت سے ٹینکر الٹنے سے 7گھنٹے ٹریفک معطل ‘ٹینکر میں موجود 40 ہزار لٹر تیل میں ایک چوتھائی حصہ تیل بہہ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالا روڈ پر 101/9-Lکے قریب صبح کے وقت آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں آئل ٹینکر کے چوتھے حصے کا تیل بہہ گیا ۔ حادثہ ڈرائیور کو آنے کے بعد پیش آیا ۔ حادثہ کی اطلاع کے بعد ریسکیو 1122 کا عملہ ‘پولیس اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران موقع پر پہنچے جنہوں نے فوری طو ر پر روڈ بلاک کرکے ریسکیو کاکام شروع کیا اور کرین کے ذریعے ٹینکر کو سیدھا کرکے دوسرے ٹینکر میں تیل منتقل کیا اور سات گھنٹے کی جدوجہد کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کرایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں