ساہیوال(بیورورپورٹ )ڈکیتی و چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موبائل فون ‘ نقدی اور موٹر سائیکل لے اڑے ۔ڈکیتی کی واردات طارق بن زیاد کالونی میں رات کے وقت ہوئی یہاں عزیز اﷲ بازار سے سودا سلف خرید کر گھر کے دروازے پر پہنچا کہ اس دوران 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی 62 ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔ چوری کی واردات ڈاکٹر ساجد لطیف کے کلینک کے باہر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے نبیل جبار کی موٹرسائیکل نمبری 7779/SLMمالیتی 60ہزار روپے چرالی ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
