ساہیوال شہر میں چوری کے واقعات

ساہیوال ( بیورورپورٹ)ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ‘ نامعلوم ملزمان نقدی ‘موٹرسائیکل اور کار لے اڑے ۔ ڈکیتی کی واردات شادمان ٹائون میں رات کے وقت ہوئی یہاں شہبازشفیق اپنے گھر سے گول چکر کی طرف موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور شہباز شفیق سے موٹرسائیکل اور نقدی کل مالیتی ایک لاکھ 7ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ چوری کی واردات مور والا چوک کے قریب ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمداجمل کی کار نمبری 3094/LRKمالیتی 5لاکھ روپے چرالی ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں