ساہیوال: کمشنر کا ننگل انبیا سکول کے امتحانی مرکز کادورہ

ساہیوال ( بیورورپورٹ )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے گورنمنٹ ننگل انبیاء ہائی سکول میں کلاس نہم کے امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے سنٹر میں فراہم کی گئی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا.کمشنر نےسنٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ نگرانی کا عمل سخت کیا جائے تا کہ نقل کا امکان مکمل طور پر ختم ہو سکے۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل اشفاق الرحمن خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہو ں نے امتحان میں مصروف کچھ طلباء کی جامہ تلاشی بھی لی اور ان کے پاس موجود کیلکولیٹرز کو چیک کیا ۔انہوں نے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کسی طالبعلم کو میموری والا کیلکولیٹر رکھنے کی اجازت نہ دی جائے ۔سنٹر سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ تمام طلبا ء کو مکمل جسمانی چیکنگ کے بعد امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں