وزیر اعلیٰ سکولز سپورٹس، چیچہ وطنی کی جیت

اوکاڑہ(ایس این این) ڈویژن سطح پر جاری وزیر اعلیٰ سکولز سپورٹس مقابلہ جات کےفٹ بال ٹورنامنٹ میں111 سیون آر چیچیہ وطنی کی ٹیم نے اوکاڑہ کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر ڈویژنل ایونٹ اپنے نام کر لیا. فٹ بال ٹورنامنٹ میں یہ ایونٹ جیت کر چیچہ وطنی کی ٹیم اب صوبائی مر حلے میں پہچ گئی ہے. چیچہ وطنی کے سکول کی جیت پر اہل علاقہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو مبار ک دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں