ساہیوال:کیری ڈبہ، نقدی اور موبائل فونز چوری

ساہیوال ( بیورورپورٹ) ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں نامعلوم ونامزدملزمان کیری ڈبہ‘موبائل فون اورنقدی وغیرہ چھین کرفرارہوگئے‘مقدمات درج۔ پہلی واردات شریف کالونی کے قریب ہوئی یہاں محمدامین ٹیکسی ڈرائیور بیرون بس اسٹینڈ پرکھڑاتھا کہ مقصود نے پاکپتن شریف فوتگی پرجانے کے لئے کہا اورراستے میں تین ملزمان کوساتھ بٹھالیا جب شریف کالونی کے قریب پہنچے توملزمان نے گن پوائنٹ پر اسے اتاردیااور گاڑی ونقدی دس ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ دوسری واردات 85/6-R ظہیرسٹی میں ہوئی یہاں محمدعارف موٹرسائیکل پرگھرجارہاتھا کہ راستے میں دونامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پرروک لیااور دس ہزارروپے نقدی وموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات 99/6-Rکے قریب ہوئی یہاں اﷲ دتہ اپنے دوست محمدبوٹا کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کولڈسٹور سے واپس گھرجارہے تھے کہ راستے میں سنی وغیرہ تین ملزمان نے روک کر نقدی وموبائل فون چھین لیااورفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں