ساہیوال میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات

ساہیوال ( بیورورپورٹ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزدملزمان نقدی ‘سگریٹ ‘طلائی زیورات لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 88/6-Rمیں ہوئی یہاں محمد قاسم اپنی دوکان کی چھت پر نذیرا حمد کے ہمراہ سویا ہواتھا کہ امان اﷲ وغیرہ4ملزمان نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا اور دوکان سے نقدی‘ سگریٹ اور شیمپو وغیرہ کل مالیتی3لاکھ10ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔ چوری کی واردات 94/6-R میںہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد سہیل کے گھرکے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور بیٹریاں چرالیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں