ماروی میمن کا مسلم لیگ چھوڑنے کاا شارہ

اسلام آباد ( ویب نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اشارہ دے دیا. ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر انھوں نے کہا غلطی کسی کی ہے اور سزا کسی اور کو دی جا رہی ہے۔ کل ماروی میمن نے اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واہ! لیڈر شپ واہ! غلطی کسی کی اور سزا کسی اور کو دی جا رہی ہے . انسان عزت کے لیےسیاست کرتا ہے پہلے جرم پر اکسانے والوں کو بے نقاب کرنا چاہیے پھر مورد الزام ٹھہرانا چاہئے. دوسری جانب اسحاق ڈار کی طرف سے بھی احد چیمہ کے معاملے پر دیا جانے والا رد عمل مسلم لیگ کی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے. ذرائع کے مطابق ماروی میمن چوہدری نثار کے معاملے پر چوہدری نثار سے ہمدردی کا جذبہ رکھتی ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ماروی میمن جلد چوہدری نثار کے ہمراہ پریس کانفرس کریں گی جس میں وہ پارٹی چھوڑنے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر سکتی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں