خیبر پختونخوا میں 5.2 شدت کا زلزلہ

پشاور(ایس این این) صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5اعشاریہ2ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے اچانک پشاور کے علاوہ مردان،نوشہرہ،صوابی، ضلع دیر،کوہستان اور دیگر اضلاع میں محسوس کئے گئے.زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑ تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں