ساہیوال: پھولوں کی عوامی نمائش کا افتتاح

ساہیوال(بیورورپورٹ)پی ایچ اے ساہیوال کی طرف سے شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں اور کنعان پارک میں پھولوں کی تین روزہ نمائش اس سلسلے کی ایک کڑی ہے تا کہ سیر کے لئے آنے والے شہریوں کو بہتر ماحول بھی میسر ہو سکے۔یہ بات ڈی جی پی ایچ اے خالد منظور نے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔چیئر مین پی ایچ اے پیر احسان الحق ادریس بھی ان کے ہمراہ تھے۔نمائش 23مارچ کی شام تک جاری رہے گی جس میں پی ایچ اے کے علاوہ پھولوں کی نرسیوں کے مالکان نے بھی بھرپور حصہ لیا اور موسم بہار کے تمام پھولوں کو عوام کی تفریح کے لئے رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں