ساہیوال: جہاز گراؤنڈ میں کھانے کے اوقات میں گیس کی بندش

ساہیوال(ایس این این) گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ صبح سویرے طلبہ اورملازم پیشہ افراد ناشتہ کے بغیر گھر سے نکلنے پر مجبورہوگئے ۔ ساہیوال کے مختلف علاقوں جہاز گراؤند، بلال پورہ، طارق بن زیاد کالونی اور دیگر کے گھریلو صارفین گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے سخت پریشان ہیں بچے ناشتہ کئے بغیر اسکول جانے پر مجبورہیں۔ انکا کہناتھا کہ اعلیٰ حکام نوٹس لیں جبکہ جہاز گراؤنڈ ساہیوال میں سابق ناظم علاقہ شکیل خان نیازی کی وجہ سے چھوٹے قطر کےگیس پائپ ڈالے گئے جس بنا پر گیس کا پریشر پورا نہیں ہوتا. علاقہ کے کئی گھروں میں کمپریسر استعمال کرنے کی شکایات بھی عام ہیں مگر محکمہ سوئی ناردرن گیس اس طرف سے آنکھیں بند کیے ہوئے ہے.جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں