ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر 3 ماہ کی پابندی

اسلام آباد(ایس این این) سپریم کورٹ نے ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر 3 ماہ کے لیے پابندی لگا دی۔قصور میں زینب قتل کیس سے متعلق اینکر شاہد مسعود کے الزامات پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران شاہد مسعود نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی بھی مانگی۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے شاہد مسعود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے موت کی سزا مانگی تھی وہ نہیں دے رہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود آج کے شو میں عوامی سطح پر بھی معافی مانگیں گے.اس پر سپریم کورٹ نے شو پر 3 ماہ کی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ شاہد مسعود پر تین دفعات زیر غور ہیں جن میں پیمرا لاء، انسداد دہشت گردی اور توہین عدالت شامل ہیں تاہم اس پر غور کرنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا.لاء آفیسر کی بے عزتی پر شاہد مسعود کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں