ساہیوال: شادی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں

ساہیوال ( بیورورپورٹ) شادی تقریبات میں آتش بازی اور ساؤنڈ سسٹم چلانے پر متعدد ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ حکومت پنجاب کی طرف سے شادی تقریبات میں آتش بازی اور ساؤنڈ سسٹم چلانے پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود شادی تقریبات میں رات کے وقت آتش بازی اور سائونڈ سسٹم کا سلسلہ جاری ہے پولیس نے شادی آرڈیننس اور سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف کارروائی کے دوران جے بلاک فرید ٹائون میں سالگرہ پر آتش بازی کرنے والے چوہدری متین ‘ ایس بلاک فرید ٹائون کے عدنان شریف ‘پیر بخاری روڈ پر سائونڈ سسٹم چلانے پر کاشف وغیرہ3ملزمان ‘سرکی بازار میں شادی تقریب میں آتش بازی اور سائونڈ سسٹم چلانے پر بلال وغیرہ10ملزمان ‘جامعہ رشیدیہ کے قریب سائونڈ سسٹم چلانے پر زین ‘گلستان کالونی میں عدنان وغیرہ5ملزمان اور 89/6-Rکے قریب موٹرسائیکل رکشہ پر اونچی آواز میں سائونڈ سسٹم چلانے پر محمد افضال کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں