ایسٹر پر مسیحی برادری کو بھرپور تحفظ دیں گے: ڈی پی او

ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے کہاہے کہ ضلع بھرمیں ایسٹر تقریبات کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرات سے موثر طریقہ سے نمٹا جا سکے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔وہ یہاں اپنے دفترمیں مسیحی برادری کے نمائندہ وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ تمام مسیحی برادری ہمارے بھائیوں کی طرح ہے ہرممکن کوشش کرکے انہیں بھرپور تحفظ فراہم کیاجائے گا۔ امن و امان کی بحالی کے سلسلہ میں مسیحی برادری اورخاص طور پر پادری حضرات کا بھرپور تعاون رہاہے جس پر ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسٹر کے حوالہ سے گرجا گھروں اور مسیحی برادری کی تمام کالونیوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ تمام گرجا گھروں میں سویپنگ کی جائے گی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں