ساہیوال(بیورورپورٹ)ہائی سٹریٹ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا‘شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے سے پریشان‘ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ہائی سٹریٹ‘ جوگی چوک‘سکینڈ اوو ر ہیڈ برج‘باہر والا اڈا پر بعض اوقات گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے جس کے باعث شہری شدید پریشان ہوتے ہیں۔مختلف حلقوں کا کہناہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ٹریفک میں اضافہ ہواہے جس کے باعث شہر کی مین شاہراؤں پر ٹریفک گھٹنوں جام رہتی ہے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہائی سٹریٹ پر سکول وکالجز کی چھٹی کے وقت رش بڑھ جاتاہے اورٹریفک پولیس کا عملہ مذکورہ ٹائم عدم دلچسپی کا مظاہر ہ کرتاہے اور شہریوں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہائی سٹر یٹ پر جگہ جگہ موٹرسائیکل رکشوں کے اسٹینڈ ز بھی ٹریفک میں رکاوٹ کے باعث بن رہے ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
