گجرات:‌نواز شریف کے بعد عمران خان پر بھی جوتے سے حملہ

گجرات (ویب نیوز) گجرات کے نواحی قصبے ٹانڈہ میں خطاب کے دوران عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش ، جوتا علیم خان کو جا لگا، کارکنوں کی جانب سے جوتا مارنے والے کی پھینٹی۔ ملزم کے مطابق وہ عمران خان کو جوتا مارنا چاہتا تھا مگر جوتا علیم خان کو جا لگا۔کل فیصل آباد میں رکنیت سازی مہم کے دوران شہری کی جانب سے عمران خان کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی،تو پی ٹی آئی کارکنوں نے شہری کو پکڑ کر درگت بنا دی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے شہری کو گاڑی میں بٹھا لیا۔آج گجرات میں جوتا مارنے والے کو پکڑ کر کارکنوں کی جانب سے مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا تا ہم پولیس کے لاٹھی چارج سے حالات کنٹرول کر لیے گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں