ساہیوال: نجی کالج کی بس الٹنے سے 1 طالب علم جاں بحق

ساہیوال(بیورورپورٹ)تیز رفتار ی کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے نجی کالج کی بس الٹنے سے ایک طالب علم جاں بحق‘5طالب علم زخمی۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالا روڈ پر تیز رفتاری سے نجی کالج کی بس صبح کے وقت طالب علموں کو لیکرشہر آرہی تھی کہ 118/9-Lجناح آباد ی کے قریب بس کی کمانی ٹوٹنے سے موڑ پر بس الٹ گئی جسکے نتیجہ میں 67/EBکا رہائشی 17سالہ فرسٹ ائیر کاطالب علم عمیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر 5طالبعلم زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122نے طبی امداد دی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں