یمن کی سمندری حدود میں امریکا کا ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک فوجی لاپتہ ہوگیا۔

امریکی سنٹرل کمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے جنوبی ساحل سے 20 میل دور سمندر میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر گیا جس میں پائلٹ سمیت 6 فوجی سوار تھے۔ امریکی فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرکے 5 فوجیوں کو پانی سے نکال لیا جب کہ ایک فوجی بدستور لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جب واقعہ پیش آیا تب ہیلی کاپٹر سمندر پر کافی نیچے پرواز کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں