انعامات کا لالچ دے کر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف مقدمہ

ساہیوال( بیورورپورٹ)سادہ لوح افراد سے پیسے بٹورنے والے 3ملزمان گرفتار‘ پنکھے اور استریاں وغیرہ برآمد‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق شریف کالونی میں حمزہ وغیرہ 3ملزمان عام لوگوں کو مختلف چیزوں کی بذریعہ پرچی قرعہ اندازی کا لالچ دیکر پیسے بٹور رہے تھے کہ غلہ منڈی پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر تینوں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 8پنکھے‘جوس مشین اور استریاں وغیرہ برآمد کرلیں۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں