نوازشریف پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار

اسلام آباد(ویب نیوز) مسلم لیگ ن کو الیکشن سے قبل ایک اور دھچکا، سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لئے بھی نااہل قرار دے دیا . تین رکنی بنچ نے پارٹی کی جانب سے جاری شدہ سینیٹ کے ٹکٹ بھی منسوخ کردئیے .آج یہاں‌اسلام آباد میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے الیکشن ایکٹ 2017ء کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے کہا کہ آئین کی شق 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والے کو پارٹی کی سربراہی کا حق حاصل نہیں۔سپریم کورٹ کے بنچ نے میاں نواز شریف کے حکم پر جاری کیے گئے سینیٹ کے ٹکٹ بھی منسوخ کر دئیے اور پارٹی کے تمام فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا. مسلم لیگ ن اس فیصلے سے ناخوش نظر آتی ہے تاہم اس ضمن میں قیاس آرائیاں ہیں کہ پارٹی سے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف رٹ دائر کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں